بچوں کے دانتوں کے بارے میں ضروری باتیں

بچوں ، کیا آپ سب چاہتے ہیں  کہ آپ  سب کے  دانت موتیوں کی طرح ہمیشہ چمکتے رہیں اور آپ کی سانسیں ہمیشہ ہمہکتی رہیں ، اس کے لئے آپ کو کچھ ضروری باتوں کا لازمی طور پر خیال رکھنا ہوگا -


دن میں دو بار - ایک بار صبح اٹھتے ہی اور دوسری باررات میں سونے سے پہلے دانتوں کو برش اور پیسٹ سے صاف کرنا نہایت ضروری ہے 


کچھ بھی کھانے کے بعد اسی وقت پانی سی فورن کلّا کرنا چاہئے تاکہ دانتوں میں چپکا ہوا بچا کھچا کھانا اسی وقت صاف ہو جائے 

دن میں بار بار میٹھا کھانے سے بھی دانتوں میں سڑن کا اندیشہ بنا رہتا ہے 


بچوں ، ایک بات اور آپ  کو گانٹھ باندھ لینی ہے کہ آپ کبھی بھی پان مسلے اور گتکھے کو نہ کھاییں - اس سے آپ کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور کینسر جیسا مرض بھی آپکو اپنی گرفت میں لے سکتا ہے  


اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ آپ سب کو روزانہ اپنی زبان  کو بھی جیبھی  سے صاف کرنا ہے . اگر آپ یہ کام کرینگے تو آپ کی  سانسوں میں کبھی بدبو نہیں آےگی 


اچھا بچوں ، آپ نے اپنے آس  پاس کے لوگوں کو بھی تمباکو سے بچانا ہے -  آپ نے دیکھا ہوگا کہ اگر کسی کو دانت میں درد ہوتا ہے تو وہ منہ میں پسی ہوئی  تمباکو کو مسلنا شروع کر دیتے ہیں - یہ کوئی علاج نہیں ہے بلکہ یہ دوسرے امراض کو بلاوا ضرور دیتا ہے 


بچوں، کئی بار اگر  کسی کو مسوڑھے سے خون آنے لگتا ہے تو وہ یہ سوچ لیتا ہے کی یہ تو برش کی وجہ سے آ رہا ہوگا - اس لئے وہ برش کرنا ہی چھوڑ دیتا ہے اور انگلی سے ہی دانت گھسنے لگتا ہے - اس سے تو مرض اور بڑھتا ہے - اس  کے علاج کے لئے آپ کو دانتوں کے ڈاکٹر کے پاس جانا ہی ہوگا - اس کے علاج کے دوران   بالکل بھی درد نہیں  ہوتا اور مسوڑھے ایک دم ٹھیک ہو جاتے ہیں  


کچھ بچوں کو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ انگوٹھا چوسنے لگتے ہیں - اس سے آپ کے دانت ٹیڑھے میڑھے ہو جاتے ہیں جو 
دیکھنے میں بہت برے تو لگتے ہی ہیں ، ان کو درست کروانے میں بھاری خرچ بھی ہوتا ہے 


ایک بات کا اور خیال رکھیں کہ ہر چھہ مهینے کے بعد ڈینٹسٹ کے پاس جاکر اپنے منہ کا معاینہ ضرور  کرواییں 

یہ جو دانتوں پر چپکنے والی ٹافیاں اور چاکلیٹ ہیں یہ بھی کولڈ ڈرنکس کی طرح دانتوں کو بالکل خراب کر دیتی ہیں 


جاتے جاتے یہ بات بھی آپ کو بتانا ضروری ہے ہی آپ میٹھی سپاری بھی کبھی نہ کھاییں کیونکی اسی طرح سے آپ کو پھر رفتہ رفتہ پان مسلے   کی لت لگ جاےگی - یہ سب بازار کا کھیل ہوتا ہے ، آپ کو ان سب چیزوں سے بچ کر رہنا ہے . 


اچھا بچوں، اپنا خیال رکھیں، خوش رہیں -
پروین چوپڑا 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

گٹکھے پان مسلے کا شوق رکھنے والے زرا خیال کریں